لاہور: (دنیا نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی ڈاکٹر محبوب کو واقعے کی انکوائری سامنے آنے تک معطل کر دیا گیا۔
وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انکوائری تک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب صرف اپنے کیس کے سلسلے میں کالج آسکیں گے۔
یونیورسٹی کی فیکلٹی اور ڈائریکٹر شعبہ انگریزی سمیت تمام سٹاف کو واقعے سے متعلق کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔
وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو شعبہ انگریزی میں ہونے والے واقعے پر پریشان ہیں اور ہراسانی کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔