لاہور: (دنیا نیوز) پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ کے والدین نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے پرنسپل ایچی سن کالج سے یکجہتی کے اظہار پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پرنسپل کو عہدے پر بحال کیا جائے، معاملے کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور گورنر پنجاب کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لیا جائے۔
ادھر پولیس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر لی، پولیس کی بھاری نفری گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئی جبکہ واٹر کینین بھی گورنر ہاوس کے باہر پہنچا دی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب کے کالج کے معاملات میں سیاسی مداخلت پر استعفیٰ دیا تھا۔