لاہور: (دنیانیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں وکلاء کو دلائل کے لیے 4 اپریل کو طلب کر لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے جونیئر عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت میں 4 اپریل کو طلب کر لیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔