راولپنڈٰی :(دنیا نیوز )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج سے ملاقاتوں پر پابندی ختم ہو چکی ہے، تمام قیدیوں کے لواحقین معمول کی ایس او پیز کے مطابق ملاقات کر سکیں گے۔
واضح رہے پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دائر کی گئی تھی ۔