پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے منظوری دیدی، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پابندی میں نرمی کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی ہے۔