لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ کاش ججز اس وقت بولتے جب جسٹس شوکت صدیقی کا معاملہ ہوا تھا۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور طاہر خلیل سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی بجٹ میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی اپوزیشن ضمنی بجٹ کا کوئی آڈٹ کروانا چاہتی ہے تو کروا لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں، خواتین کی دونوں سیٹوں پر ہماری امیدوار جتیں گیں، پیپلز پارٹی کی امیدوار فائزہ ملک کو ریٹائرڈ تصور کیا جائے۔