لاہور: تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

Published On 01 April,2024 02:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے اپنے آگے جانے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر توڑ گیا۔

رالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کے بروقت موقع پر نہ پہنچنے کی وجہ سے لاش کو ایک گھنٹے تک راستے سے نہ ہٹایا جا سکا، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بھی تفتیش شروع کر دی۔