لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے چھ ججز کے خط لکھنے کے معاملہ پر پنجاب بار کونسل نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی بطور سربراہ تحقیقاتی کمیشن نامزدگی کو خوش آئند قرار دے دیا۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل نے کہا کہ تصدق حسین جیلانی ایک غیر متنازعہ اور دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق حسین جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے مکمل کریں گے۔
کامران بشیر مغل نے مزید کہا کہ تصدق حسین جیلانی کی جانب سے دی جانے والی تجویز سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں اضافہ ہوگا۔