اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے عمرایوب کے کاغذات جمع کرا دیئے۔
سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائی گئی درخواست پر سنی اتحاد کونسل کے 50 ارکان کے دستخط ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل صبح 11 بجے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار عمرایوب کو تصدیق کیلئے بلا لیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا عمل کل مکمل کر لیا جائے گا، سپیکر کی جانب سے عمر ایوب کا کل اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے گا۔