راولپنڈی: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی سے اہل خانہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی ملاقات 30 منٹ تک کانفرنس روم میں جاری رہی، ملاقات کرنے والوں میں اہلیہ مہرین قریشی، بیٹا زین قریشی، بیٹی گوہر بانو اور ماہم قریشی شامل تھیں۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صحت، خاندانی مسائل سمیت سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی، شاہ محمود قریشی کے فیملی ممبران ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔