پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج 11 مقدمات کے خاتمے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کریں گے جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو آج خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف مختلف دفعات کے تحت 11 مقدمات درج ہیں۔