اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔