اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے چارج سنبھال لیا۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا دفتر آمد پر وفاقی سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسروں نے خیر مقدم کیا، رومینہ خورشید نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی انتہائی سنگین مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔
رومینہ خورشید نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تباہی میں پاکستان کا سب سے کم حصہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک شعبوں کے متعلق مؤثر لائحہ عمل تشکیل دیں گے، پالیسیوں اور منصوبوں پر پیشرفت سے وزیراعظم کو ہفتہ وار بنیاد پر آگاہ کیا جائے گا۔