اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے تمام سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا یتیم اور خصوصی صلاحیتوں کے مالک بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر
وزیراعظم نے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔