لاہور ہائیکورٹ کا 25 مئی تک کا ججز روسٹر جاری

Published On 06 April,2024 02:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 25 مئی تک کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 23 سنگل بنچز کیسز اور 11 ڈویژن بنچز کیسز کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق نیب سے متعلقہ کیسز اور انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل بنچ فوجداری نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ دہشتگردی اور فوجداری مقدمات سنے گا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل بنچ سول، ٹیکس اور بینکنگ کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس عابد حسین چٹھہ ٹیکس، کمرشل اور بینکنگ نوعیت کے کیسز پر سماعت کریں گے۔