کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے عید کے چاند کی پیش گوئی کر دی۔
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، عید الفطر کا چاند 9 اپریل بروز منگل، 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاند کی پیدائش 8 اپریل کی شب 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی، چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، غروب آفتاب 6 بج کر 52 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق غروب قمر 7 بج کر 42 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 19 گھنٹے 54 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 50 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔