سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں : ماہر فلکیات

Published On 08 April,2024 09:50 am

ریاض : (دنیانیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا ، سعودی ماہرین فلکیات نے آج چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

سعودی عرب میں آج 29 رمضان المبارک ہے ، سعودی  ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں اور ممکنہ طور پر مملکت میں عیدالفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 29 رمضان المبارک ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہو گا۔

اس حوالے سے سعودی عرب نے مملکت میں بسنے والے مسلمانوں سے 8 اپریل کی شام کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے جو کہ رمضان المبارک کے اختتام پر ہوگا۔

دوسر ی جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 9 اپریل، 29 رمضان المبارک کی شام ہو گا۔

 پاکستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔