کراچی کی بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

Published On 09 April,2024 08:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بوہری برادری آج عیدالفطرجوش وخروش سے منارہی ہے۔

کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے صدر کی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

نماز عید کے موقع پر طاہری مسجد کے باہر اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور رینجرز اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے، دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔