اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارا کوئی کیس سپریم کورٹ میں نہیں لگتا، نوازشریف کے کیسز میں انصاف والے خود جاکرانصاف دیتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید کا قصور پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے، مریم نواز خواتین پرظلم ڈھا رہی ہیں، لندن پلان کے ذریعے بے ضمیر ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ہم فوج کے مخالف نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سنگاپور کی مثال دی، سنگاپور کی ترقی کی وجہ رول آف لا ہے۔