راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے کی، پی ٹی آئی کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کرتے ہوئے اڈیالہ جیل جانے والی روڈ بلاک کردی، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے کی طرف جانے سے روک دیا۔
مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی، جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔