ملتان: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف مہر بانو قریشی نے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این اے 148 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک ہوں گے، این اے 148 ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی ہوں گے۔
یاد رہے کہ جنرل الیکشن میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تیمور ملک کو شکست دی تھی۔