اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغانستان کے متعدد صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیمتی جانوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، سوگوار خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔