لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز شریف کی خالی کردہ این اے 119 کی نشست پر ضمنی الیکشن میں کل نو امیدوار میدان میں آگئے، این اے 119 میں مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک، سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سمیت نو امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
پی پی 147 سے مسلم لیگ ن کے ملک ریاض، سنی اتحاد کونسل کے شاہ رخ جمال سمیت گیارہ امیدوار میدان میں آگئے، پی پی 149 سے استحکام پاکستان کے شعیب صدیقی، سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید سمیت چودہ امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
پی پی 158 سے سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی، مسلم لیگ ن کے چودھری محمدنواز سمیت بائیس امیدوار مدمقابل آگئے، پی پی 164 سے کل 20 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، پی پی 164 کے سنی اتحاد کونسل سے محمد یوسف، مسلم لیگ ن کے راشد منہاس سمیت دیگر امیدوار مدمقابل آگئے۔