پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اجلاس کل دن 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے، کابینہ اجلاس میں تمام وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی شرکت کرینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور لائے جائیں گے۔