ایرانی صدر کو تحفہ: اسلام آباد میں نئی سڑک ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

Published On 22 April,2024 06:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک ایران دوستی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا مشن، حکومت پاکستان نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر بڑا تحفہ دے دیا۔

وفاقی دار الحکومت میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کو پڑوسی ملک ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کابینہ نے 21 اپریل کو وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ نے منظوری کے بعد سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا، جس کے مطابق الیونتھ ایونیو سڑک کا نیا نام "ایران ایونیو" رکھ دیا گیا۔

سی ڈی اے کے مطابق منصوبے کا نام سے ایران سے منسوب کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔