اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے تحت خود کو تبدیل نہیں کریں گے تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے، ہر حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو انٹرنیٹ تک رسائی دے۔
احسن اقبال نے کہا کہ یو این ڈی پی کی ڈیجیٹل انسانی ترقی سے متعلق رپورٹ روڈ میپ ثابت ہوگی، سال 2030ء تک پاکستان ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل ہو جائے گا، سال 2022ء میں پاکستان کے غریب ترین علاقے قدرتی آفات سے متاثر ہوئے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے ٹیسٹ میچ کی طرح صبر و تحمل کی ضرورت ہوتی ہے، ہم پاکستان کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے پرعزم ہیں، تھری جی فورجی کی لانچنگ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوئی، پاکستان کی یوتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں۔