اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز و دیگر اراکین شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کیسز سمیت مزاحتمی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔