پشاور: (دنیا نیوز) علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ترجمان جے یو آئی کا ردعمل بھی آگیا۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اسمبلی فلور پر جے یو آئی کے اصولی اور جمہوری موقف سے پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوری اور اصولی موقف اپنایا ہے، پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہوگا، ہم اپنی تحریک شروع کر چکے ہیں، انتظار کرنے کے عادی نہیں ہیں۔
ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ کل سندھ کے عوام عوامی اسمبلی کراچی میں فروری کے انتخابات کو بھاری اکثریت سے مسترد کریں گے۔