اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے سیکرٹری سید آصف حسین نے استعفیٰ دے دیا۔
سیکرٹری سید آصف حسین کے مستعفی ہونے کے بعد عمر حمید کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی دوبارہ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق سید آصف حسین نے اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے استعفیٰ دیا، عمر حمید جنوری میں صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، عمر حمید نے 5 جنوری کو استعفیٰ دیا تھا جو 18 جنوری کو منظور کرلیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عمر حمید ماضی میں اہم وزارتوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رہ چکے ہیں، عمر حمید سپیشل سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید کو ان کے سابق ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔