کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں، وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا تعلیمی نظام حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں: سرفراز بگٹی
گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ سردست وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔
عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں فراہم کردہ مختلف منصوبے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔