اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن سے اوریجنل فارم 45 اور فارم 46 طلب کرلئے، الیکشن کمیشن کو 20 مئی سے قبل اوریجنل فارم 45 اور فارم 46 جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔
شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جج سماعت کی۔