لاہور:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کسی کی رائے پر شب خون مارنا آئین، جمہوریت و انسانیت کی توہین ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ایک نئے ادارے کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، نئے اداروں کی بھرتی سے اب خزانے پر بوجھ پڑے گا۔
انہوں نے کہا گھروں میں چھاپے مارنے والے بچوں کے کھلونے تک توڑ دیتے ہیں، آپ نفرتوں کو اتنا پھیلانا چاہتے ہیں کہ نوجوان کہیں ملک میں نہیں رہنا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ کھوکھلی حکومت ہے ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک میں غربت، بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری دنیا کی یونیورسٹیوں میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا کی طاقت نے ریاستوں کے کھربوں ڈالر کو شکست دیدی۔