کراچی کا موسم جزوی ابر آلود، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

Published On 11 May,2024 10:47 am

کراچی: (رطابہ عروس) کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، آج شہر میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ ہوا ہے، جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔