ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں جو حصہ کے پی کو ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، ہماری زمینیں آباد ہوں گی تو دوسرے صوبو ں کو بھی گندم دیں گے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کہوں گا پانی کے معاملے پر ملکر کام کریں، ڈی آئی خان میں لوڈ شیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہے عوام کو تبدیلی نظر آئے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرکے زیرو پر لائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہمیشہ یہ بات کی ہے کہ خیبرپختونخوا کا مقدمہ وفاق میں لڑنا چاہتا ہوں، کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لاؤں گا۔
گورنر کے پی نے کہا کہ امن وامان کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، پوری کوشش ہوگی اپنےعہدے سے انصاف کروں، پندرہ سال بعد کسی گورنرخیبرپختونخوا نے قائداعظمؒ کے مزار پرحاضری دی۔
انہوں نے کہا کہ حلف لیتے ہی کہا خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑوں گا، صوبے کیلئے ملکر کام کریں گے، خیبرپختونخوا پولیس کی سب سے کم تنخواہ ہے، دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے پولیس کے پاس وسائل نہیں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ ڈی آئی خان کی حالت سب کے سامنے ہے، ڈی آئی خان میں جج اغوا ہوا، کسٹم اہلکار قتل ہوئے۔