بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے چین پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال ڈائریکٹر جنرل، سفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کیا۔
نائب وزیر اعظم چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا، نائب وزیراعظم چینی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام، ممتاز کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔