لاہور میں گرمی کا راج، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کاامکان

Published On 14 May,2024 10:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کا راج برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

شہر میں آج ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناست 40 فیصد رہا جبکہ آئندہ ایک ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کا کہنا ہے کہ لاہور میں رواں دنوں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، مئی کے مہینے میں گرمی عروج پر ہوگی، شہری گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ادھر آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہے، باغوں کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 177 ریکارڈ کی گئی ہے۔