ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Published On 14 May,2024 07:43 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) موسم کی صورتحال ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا، دادو میں درجہ حرارت 47 اور جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکھر، سبی، روہڑی، موہنجو داڑو، لاڑکانہ، خان پور، خیرپور میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان، تربت، شہید بینظیر آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پارہ 39 ، حیدرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان میں 42،لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔