حافظ آباد: (دنیانیوز) بھون کلاں کے قریب تیز رفتار کار جھنگ برانچ نہر میں جا گری ، نہر میں ڈوب کر والد اور اسکے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار سوار خاتون کو زندہ بچا لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں فیاض احمد ، 12 سالہ بیٹا فیضان اور 15 سالہ بیٹی کائنات شامل ہیں۔
ریسکیو کے مطابق حادثے  کا شکار فیملی اپنے گاؤں گیگے جا رہی تھی۔
 

 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
  
 
          
		   
         
		   
         
		   
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
