لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

Published On 15 May,2024 08:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا جبکہ آج بھی پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کی اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 182 ریکارڈ کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا ہے کہ شہر میں رواں دنوں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے اس لیے شہری احتیاط برتیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔