راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تمام رہنما میڈیا سے بات کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے، ملاقات کرنے والوں میں اعظم سواتی، شبلی فراز، سالار خان کاکڑ، احمد چٹھہ شامل تھے، شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او فیصل سلطان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
سی ای او شوکت خانم ہسپتال فیصل سلطان سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے لینے کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔