9 مئی مقدمہ: بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published On 16 May,2024 11:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حد تک 109 کا الزام ہے، ان کیخلاف مقدمہ مجاز آفیسرز نے درج نہیں کروایا، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے بری کیا جائے۔

بعدازاں دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔