سائفر کیس: عدالت کی دونوں سٹیٹ کونسل کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

Published On 22 May,2024 05:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت سٹیٹ کونسلز سے استفسار کیا کہ کیا آپ دونوں نے ملزموں سے کوئی مشاورت کی تھی؟ سٹیٹ کونسل نے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرے ساتھ دو دو منٹ لئے، بانی پی ٹی آئی نے میرے ساتھ مشاورت نہیں کی، انہوں نے ہمیں انگیج کرنے سے انکار کیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے ہیں؟ انہوں نے کہا میں ٹھیک ہوں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بھی کوئی میٹنگ ہے؟ مؤکل سے مشاورت ہوتی ہے، کیا آپ دونوں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی وکالت سے انکار پر بیان حلفی دے سکتے ہیں؟

عدالت نے سائفر کیس میں تعینات دونوں سٹیٹ کونسلز کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔