اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی چھٹی کے باعث ان کی آج کی تمام کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، جس میں جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس بھی شامل ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری ہوگی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بنچ نے آج سماعت کرنا تھی، بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہو سکی، عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے آج رپورٹس طلب کر رکھی تھیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج چھٹی پر ہیں، وہ گزشتہ روز بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے، گزشتہ روز بھی جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ کی کاز لسٹ کینسل ہوگئی تھی۔