پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ کی ثوبیہ شاہد نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد نے بجٹ پر بحث کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی نے دیرمیں جو منصوبے شروع کئے تھے موجودہ حکومت نے انہیں ختم کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دیر سے اس یونیورسٹی کا بھی خاتمہ کردیا جس کا افتتاح عمران خان نے کیا تھا، دیر سے ایک معاون خصوصی کو لیا گیا ہے لیکن دیر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، اگر دیر کےعوام کو اپنا حق نہ دیا گیا میں توعوام کے ساتھ مل کر وزیراعلی ہاؤس پرحملہ کروں گی۔
ثوبیہ شاہد نے مزید کہا کہ 17 کھرب کے بجٹ میں دیر کی عوام کیلئے خواب دیکھنے کی بھی گنجائش نہیں۔