شاعر احمد فرہاد کو تھانہ صدر مظفر آباد نے گرفتار کر لیا

Published On 29 May,2024 05:58 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) شاعر احمد فرہاد کو تھانہ صدر مظفر آباد نے گرفتار کر لیا۔

احمد فرہاد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلے سے مقدمہ درج ہے، پولیس نے ملزم کا عدالت سے چار روزہ ریمانڈ بھی لے لیا۔

پولیس نے باضابطہ کارروائی کرتے ہوئے باغ پولیس سے شاعر احمد فرہاد کو تحویل میں لے لیا۔