راولپنڈی: (دنیا نیوز) عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے ٹیلیفون پر بات نہ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بچوں سے ٹیلیفون پر بات نہ کرانے کی درخواست پر ہوئی، سابق وزیراعظم کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کی درخواست دائر کی ہے جبکہ سابق وزیرِ اعظم نے بشریٰ بی بی کے بلڈ ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال سے کرانے کی بھی استدعا کی۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے ٹیلیفون پر بات نہ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔