اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 23 جولائی کو جاری ہو گی، اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیاں یکم جون سے 19 جون تک ہوں گی، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 20 جون کو کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر سے وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 21 جون سے 5 جولائی تک دائر کیے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 20 جولائی تک نمٹائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد تین رکنی کمیٹی کے کنوینئر مقرر کر دیئے گئے۔