میر پور: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بجلی اور آٹے کی تحریک منطقی انجام تک پہنچ گئی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ مودی کو چیلنج ہے جس ریٹ پر بجلی اور دیگر چیزیں یہاں دی جا رہی ہیں بھارت میں بھی دو، مودی کو میرا چیلنج ہے جموں سے سرینگر تک اس طرح کی عوامی تحریک کا سامنا کر کے دکھاؤ۔
چودھری انوار الحق نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے ایمان کا حصہ نظریہ الحاق پاکستان ہے، ایک سالہ حکومتی کارکردگی لوگوں کے سامنے لے کر جا رہے ہیں۔