لیسکو نے ہیٹ ویو کے دوران شکایات کے ازالہ کیلئے سٹاف کا بندوبست کر لیا

Published On 03 June,2024 07:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف انجینئرآپریشنز لیسکو عباس علی کا کہنا ہے کہ لیسکو نے ہیٹ ویو کے دوران شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اضافی سٹاف کا بندوبست کر لیا ہے۔

لیسکو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران چیف انجینئر آپریشنز لیسکو عباس علی کا کہنا تھا کہ لیسکو ریجن میں کیٹیگری ون اور ٹو پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہائی لاسز فیڈز کے علاوہ کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، کیٹیگری تھری کے 131 فیڈرز پر 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

عباس علی نے کہا کہ کیٹیگری فور کے57 فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، کیٹیگری فائیو کے 37 فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔