پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پیسکو پر ٹیک اوور کی دھمکی رنگ لے آئی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی دھمکی پر دن بھر تو کوئی عمل نہ ہوا لیکن وزیراعلی جیسے ہی آفس سے نکلنے والے تھے پیسکو ٹیم وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئی۔
پیسکو حکام نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، ملاقات میں لاسز اور لوڈشیڈنگ کے معاملات زیر غور آئے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے بجلی لوڈشیڈنگ میں 5 گھنٹے کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، وزیراعلیٰ نے شیڈول جاری نہ ہونے پر آج خود پیسکو آفس سے شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔